سعودی عرب :منشیات سمگلنگ میں ملوث 7افراد کا سر قلم

سعودی عرب :منشیات سمگلنگ  میں ملوث 7افراد کا سر قلم

دبئی(اے ایف پی)سعودی حکام نے اتوار کو منشیات کی سمگلنگ کے جرائم میں ملوث سات افراد کا سر قلم کر دیا۔۔۔

 سعودی پریس ایجنسی کے مطابق پانچ سعودی اور دو اردنی شہری امفیٹامین گولیاں ملک میں سمگل کرنے کے مجرم قرار پائے تھے۔ مجرموں کی سزاؤں پر ریاض میں عملدر آمد کیا گیا ۔ واضح رہے 2026 کے آغاز سے ابتک ریاض نے منشیات کے جرائم میں 38 افراد کو سزائے موت دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں