یوگنڈا کے آرمی چیف کے ترکیہ سے غیر مہذب مطالبات

 یوگنڈا کے آرمی چیف کے  ترکیہ سے غیر مہذب مطالبات

کمپالا(دنیا مانیٹرنگ)افریقی ملک یوگنڈا کے صدر یوویری موسیونی کے بیٹے اور فوج کے سربراہ جنرل مہوزی کائنرو گابا نے غیر مہذب زبان استعمال کرتے ہوئے ترکیہ سے 1 ارب ڈالر اور شادی کیلئے خوبصورت خاتون کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو یوگنڈا 30 دن کے اندر ترکیہ کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردے گا۔ایکس پر جاری پیغام میں یوگنڈا کے فوجی سربراہ نے دعویٰ کیا کہ ترکیہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں سمیت دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں سے بھاری منافع کما رہا ہے ، جب کہ ان منصوبوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی بھاری ذمہ داری کئی سالوں سے یوگنڈا اٹھا رہا ہے ۔ جنرل مہوزی کا کہنا تھا کہ خطے میں سکیورٹی کی فراہمی پر یوگنڈا کی کوششوں کا اعتراف نہیں کیا گیا اور ترکیہ کی جانب سے مالی معاوضہ بنتا ہے ۔انہوں نے اپنے پیغام میں یوگنڈا کے شہریوں کو ترکیہ کے سفر سے گریز کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں