ہنگری :وکٹر کا16سالہ اقتدار ختم،پیٹر ماجیار وزیراعظم منتخب
بوداپیسٹ،برسلز(اے ایف پی) ہنگری کے قوم پرست وزیراعظم وکٹر اوربان نے پارلیمانی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کر لی۔ انکے حریف سابق سرکاری اہلکار پیٹر ماجیار نے کامیابی حاصل کرلی۔
16 سال تک حکومت کرنے والے اوربان نے کہا نتائج واضح اور قابل فہم ہیں، اگرچہ ان کیلئے تکلیف دہ ہیں۔ انہوں نے فتح یاب پارٹی کو مبارکباد دی ،ہنگری میں سیاسی تبدیلی ملک کے سیاسی منظرنامے میں اہم موڑ قرار دی جا رہی ہے ۔دوسری جانب یورپی کمیشن کی سربراہ ارسلا ڈیر لین نے ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کی شکست کو خوش آئند قرار دیااور کہا کہ ہنگری نے یورپ کا انتخاب کیا اور اس فیصلے سے یورپی اتحاد مزید مضبوط ہوگا۔ انہوں نے ایکس پر کہا ہنگری نے اپنا یورپی راستہ دوبارہ حاصل کر لیا ہے ۔ واضح رہے اوربان نے کئی بار دیگر رکن ممالک کے ساتھ خارجہ پالیسی اور قانون کی حکمرانی کے امور پر اختلافات ظاہر کیے تھے۔