آبنائے ہرمز میں جہازوں کی حفاظت 40ممالک کا رواں ہفتے اجلاس ہو گا
پیرس (اے ایف پی)برطانیہ اور فرانس رواں ہفتے آبنائے ہرمز میں شپنگ کی حفاظت کیلئے مشترکہ اجلاس کی میزبانی کریں گے ۔۔
برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کہا کہ اجلاس میں 40 سے زائد ممالک شامل ہوں گے تاکہ بحری نقل و حمل کی آزادی بحال کی جا سکے ۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے واضح کیا کہ یہ ایک پرامن کثیر القومی مشن ہوگا جو جنگ میں ملوث فریقوں سے الگ ہوگا۔