نیویارک :فلسطینی حقوق کے حامی یہودی گروپ کے 50 مظاہرین گرفتار

نیویارک :فلسطینی حقوق کے حامی  یہودی گروپ کے 50 مظاہرین گرفتار

نیویارک (اے ایف پی)نیویارک پولیس نے فلسطینی حقوق کی حمایت کرنے والے یہودی گروپ کے 50 مظاہرین کو گرفتار کیا۔۔۔

 مظاہرین نے مین ہٹن کی اہم سڑک تقریباً ایک گھنٹے کیلئے بلاک کئے رکھی، تاکہ امریکا کی اسرائیل کو فوجی امداد کی مخالفت کا پیغام دیں۔ مظاہرین نے سینیٹ میں ڈیموکریٹ رہنما چک شومر اور سینیٹر کرسٹن گلبرینڈ کے دفاتر کے قریب مظاہرہ کیا، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے اسرائیل کو اسلحہ فروخت روکنے والے اقدام کے خلاف ووٹ دیا۔ مظاہرے میں 200 افراد شریک تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں