ناروے:2011میں بم حملے سے متاثر سرکاری کمپلیکس کھل گیا، مرمت پر5ارب 3کروڑ ڈالر لاگت
اوسلو (اے ایف پی)ناروے نے اپنے مرکزی سرکاری کمپلیکس کو دوبارہ کھول دیا، جو 2011 میں دہشت گرد اینڈرس بیہرنگ بری وِک کے بم حملے میں شدید نقصان پہنچنے کے بعد مرمت کیا گیا۔۔
وزیراعظم جوناس گاہر اسٹور نے کہا کہ مرمت کا تخمینہ 50 ارب کرونر (5ارب 3کروڑ ڈالر ) ہے ۔ نئے کمپلیکس میں قومی یادگار مرکز اور آرٹ ورک بھی شامل ہیں، مرمت شدہ سرکاری کمپلیکس میں عملے کے 2200افراد نے کام کا آغاز کر دیا ۔