غزہ،لبنان :اسرائیلی حملے ، حماس کمانڈر سمیت 9 افراد شہید
تل ابیب،غزہ (اے ایف پی)غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں حماس کمانڈر اور ایک9سالہ بچے سمیت پانچ افراد شہید ،متعدد زخمی ہو گئے ۔
غزہ کے شہری دفاعی ادارے کے مطابقجنگ بندی کے باوجود روزانہ تشدد جاری ہے ،دوسری جانب منگل کو لبنان پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 4افراد شہید اور 24زخمی ہو گئے ۔