بلٹ پروف جیکٹ کے حق میں نہیں مزید موٹا نظر آؤں گا :ٹرمپ

بلٹ پروف جیکٹ کے حق میں نہیں   مزید موٹا نظر آؤں گا :ٹرمپ

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ بلٹ پروف جیکٹ پہننے کے زیادہ حق میں نہیں ہیں، کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ اس سے وہ زیادہ موٹے دکھائی دیں گے ، حالانکہ ان پر متعدد مبینہ قاتلانہ حملوں کی کوششیں ہو چکی ہیں۔۔۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،\"مجھے نہیں معلوم کہ میں خود کو 20 پاؤنڈ زیادہ وزنی دکھانے کو برداشت کر سکوں گا۔\"امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ مبینہ قاتلانہ حملے کی کوشش کے بعد بلٹ پروف جیکٹ پر غور کیا جا رہا ہے ۔ٹرمپ نے مزید کہا،\"مجھ سے اس بارے میں سوال کیا گیا ہے ۔ ایک لحاظ سے آپ یہ نہیں کرنا چاہتے کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ آپ منفی عناصر کے سامنے جھک رہے ہیں۔ اس لیے میں یقینی طور پر کچھ نہیں کہہ سکتا، لیکن اس پر بات ضرور ہوئی ہے ۔\" 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں