یو اے ای میں فضائی آپریشن بحال

یو اے ای میں فضائی آپریشن بحال

دبئی(دنیا مانیٹرنگ)متحدہ عرب امارات نے اپنا فضائی آپریشن معمول کے مطابق بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

حکام کے مطابق ملکی فضائی حدود میں عارضی احتیاطی اقدامات ختم کردئیے گئے ہیں، یہ فیصلہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا۔حکام کے مطابق فضائی تحفظ کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل اور بروقت نگرانی جاری رکھی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں