بھارت:سرکاری عمارت پر خالصتانی پرچم لہرانے پر 2افراد کو 5، 5سال قید

بھارت:سرکاری عمارت پر خالصتانی  پرچم لہرانے پر 2افراد کو 5، 5سال قید

نئی دہلی(اے پی پی)بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے سرکاری عمارت پر خالصتانی پرچم لہرانے پر دو افراد کو پانچ ،پانچ سال سے زائد قید کی سزا سنائی ہے۔

 پنجاب کے علاقے موگہ کے رہائشی اندر جیت سنگھ اور جسپال سنگھ کو 5سال 6ماہ جیل اور 16ہزار روپے فی کس جرمانہ کی سزاسنائی گئی ہے ۔این آئی اے نے ان دونوں کے خلاف موہالی کے ایس اے ایس نگر میں واقع عدالت میں فرد جرم دائر کی تھی ۔ اندر جیب اور جسپال نے 2020میں 14اگست کو ڈپٹی کمشنر موگہ کے دفتر کی عمارت پر خالصتانی پرچم لہرایا تھا۔ امریکا میں قائم خالصتان حامی تنظیم سکھس فار جسٹس کے رہنما گرپت سنگھ پنوں نے اعلان کیا تھا کہ دلی کے لال قلعہ پر خالصتانی پرچم لہرانے والے کسی بھی بھارتی نوجوان کو 1لاکھ 25ہزار امریکی ڈالر جبکہ کسی بھی سرکاری عمارت پر یہ پرچم لہرانے والے کو 25سو امریکی ڈالر دئیے جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں