لندن :بادشاہت کیخلاف مظاہرہ تخت و تاج کے خاتمے کا مطالبہ
لندن (دنیا مانیٹرنگ)لندن میں ہفتے کو درجنوں افراد نے بادشاہت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ یہ مارچ جمہوری دباؤ گروپ ری پبلک کے زیرِ اہتمام ٹریفالگر اسکوائر سے بکنگھم پیلس تک نکالا گیا۔
مظاہرین نے ’’بادشاہت ختم کرو‘‘ اور ’’یہ میرا بادشاہ نہیں‘‘ جیسے نعروں والی ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں اور بینرز اُٹھا رکھے تھے ۔ گروپ کی ایک سرکردہ رکن الزبتھ مکنٹائر نے کہا کہ انہیں برطانیہ کے طبقاتی نظام پر سخت اعتراض ہے ۔ سب سے اوپر ایک غیر منتخب بادشاہت موجود ہے ، اور یہی عدم مساوات کی بنیاد ہے جسے ختم ہونا چاہیے ۔جمہوری دباؤ گروپ ری پبلک کے سربراہ گراہم اسمتھ نے دعویٰ کیا کہ یہ تحریک مسلسل مضبوط ہو رہی ہے۔