امریکا کا مشرقی بحرالکاہل میں منشیات بردار کشتی پر حملہ، 2افراد ہلاک

امریکا کا مشرقی بحرالکاہل میں منشیات بردار کشتی پر حملہ، 2افراد ہلاک

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل میں منشیات بردار کشتی پر حملہ کر کے 2افراد کو ہلاک کر دیا۔

امریکی جنوبی کمان کے مطابق کارروائی ایسے نیٹ ورک کے خلاف کی گئی جس پر منشیات سمگلنگ کے الزامات ہیں۔ یہ حالیہ ہفتوں میں اس نوعیت کا نواں حملہ ہے ، جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 189 تک پہنچ گئی ہیں۔ امریکی حکام ان  کارروائیوں کو منشیات کے خلاف جنگ قرار دے رہے ہیں، تاہم انسانی حقوق کے حلقے انہیں ماورائے عدالت قتل قرار دیتے ہوئے تنقید کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں