اقربا پروری کے الزامات،شامی صدر احمد الشرع نے اپنے بھائی کو اہم سرکاری عہدے سے ہٹا دیا
دمشق (دنیا نیوز)شام کے صدر احمد الشرع نے اپنے بھائی کو اہم سرکاری عہدے سے ہٹا دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر کے بھائی مہر الشرع پر اقربا پروری کے الزامات تھے۔
مہر الشرع دمشق میں صدارت کے سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔ ایک حکم نامے میں صدر نے عبدالرحمٰن بدرالدین العامہ کو اپنے بھائی کی جگہ مقرر کیا ہے ۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مہر الشرع اب کون سی پوزیشن سنبھالیں گے ۔ وہ عبوری وزیر صحت کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔