برطانیہ پہنچنے والے غیر قانونی تارکین کی تعداد 2لاکھ ہوگئی
لندن(اے ایف پی)برطانیہ میں چھوٹی کشتیوں کے ذریعے پہنچنے والے غیر قانونی تارکین کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
برطانوی وزارتِ داخلہ کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق 2018 سے اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 13 افراد برطانوی ساحلوں تک پہنچ چکے ہیں۔ جمعہ کے روز ایک کشتی میں 70 افراد برطانیہ پہنچے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی فرانس کا ساحل اب بھی تارکین وطن کی روانگی کا بڑا مرکز بنا ہوا ہے ۔ وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی حکومت کو بڑھتی ہوئی امیگریشن پر شدید دباؤ کا سامنا ہے ۔