غزہ :اسرائیلی حملوں میں 3فلسطینی شہید
غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ کے ریسکیو حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں میں کم از کم تین فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
غزہ کے محکمہ صحت کے حکام نے اتوار کے روز بتایا کہ ان حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں حماس کے زیرِ انتظام پولیس فورس کے دو اہلکار بھی شامل ہیں۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ایک فضائی حملے میں غزہ کے المغازی پناہ گزین کیمپ میں ایک شخص ہلاک ہوا۔دوسری جانب غزہ کی وزارت داخلہ نے بتایا کہ ایک اور حملے میں خان یونس پولیس کے سربراہ اور ان کے معاون کو نشانہ بنایا گیا۔