سعودی آئل کمپنی آرامکو کے منافع میں 25 فیصد اضافہ

سعودی آئل کمپنی آرامکو کے  منافع میں 25 فیصد اضافہ

ریاض (اے ایف پی)سعودی آئل کمپنی آرامکو کا خالص منافع پہلی سہ ماہی میں ساڑھے 25 فیصد بڑھ کر 32ارب ڈالر ہو گیا۔

کمپنی کے مطابق اس کا منافع بنیادی طور پر تیل ، کیمیکل مصنوعات کی فروخت بڑھنے اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔آرامکو کے سی ای او نے کہا کہ یہ نتائج پیچیدہ جغرافیائی سیاسی ماحول میں کمپنی کی لچک اور حکمت عملی کو ظاہر کرتے ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں