کینیا :مسافر گاڑی پر مسلح افراد کا حملہ ،6 ہلاک،10زخمی

کینیا :مسافر گاڑی پر مسلح افراد  کا حملہ ،6 ہلاک،10زخمی

نیروبی (این این آئی)کینیا کے سرحدی علاقے میں مسافر گاڑی پر مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں کم از کم6افراد ہلاک جبکہ10زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ یہ حملہ کینیا کے ضلع منڈیرا میں صومالیہ کی سرحد کے قریب پیش آیا، جہاں مشتبہ الشباب جنگجوں نے مسافر گاڑی کو نشانہ بنایا۔ حکام کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے گاڑی کو روک کر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ مسافروں میں ایک ہی خاندان کے افراد شامل تھے ، جو مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے سفر کر رہے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں