ہولوکاسٹ سے بچ جانیوالے البرخت 101 برس کی عمر میں چل بسے

ہولوکاسٹ سے بچ جانیوالے البرخت  101 برس کی عمر میں چل بسے

برلن(اے ایف پی)جرمنی میں ہولوکاسٹ سے زندہ بچ جانے والے البرخت وائنبرگ 101 برس کی عمر میں چل بسے ۔

 ان کے قریبی دوست کے مطابق وہ منگل کی صبح نیند میں پرسکون طور پر چل بسے ۔ وائنبرگ کو دوسری جنگ عظیم کے دوران نازی حراستی کیمپ آشوٹز اور بعد ازاں برگن بیلزن کیمپ میں قید رکھا گیا تھا، جہاں وہ شدید کمزوری کی حالت میں پہنچ گئے تھے ۔ جنگ کے بعد وہ امریکا منتقل ہوگئے مگر بعد میں جرمنی واپس آکر نوجوان نسل کو نازی مظالم سے آگاہ کرنے میں سرگرم رہے ۔ انہوں نے حالیہ برسوں میں جمہوریت اور انتہا پسندی کے خلاف واضح موقف اپنایا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں