شیخوپورہ :4ٹریفک حادثات 4 افراد جاں بحق ،3بچے زخمی
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع شیخوپورہ میں 4ٹریفک حادثات میں بچے اور خاتون سمیت4 افراد جاں بحق ،3بچے شدیدزخمی ہوگئے ۔
فیصل آبادروڈ قلعہ شبدیو سنگھ کے قریب تیز رفتار منی ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں،بیوی جاں بحق اور انکی دوبیٹیاں شدید زخمی ہوگئیں۔ گاؤں قادرآباد کا غلام عباس اپنی بیوی زلیخابی بی اور بچوں مہوش غلام عباس ،نور ذیشان کے ہمراہ جارہا تھا کہ حادثہ ہوگیا۔ فیصل آباد روڈ نواں کوٹ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹرسائیکل سوار 23سالہ عرفان کو کچل ڈالا، جو موقع پر چل بسا۔ فیصل آباد روڈ بھکھی نہر کے قریب تیز رفتار مسافر بس نے پیدل سڑک پار کرتے 52سالہ محمد حسین ولد فیروز دین کو روند ڈالا، جو موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ مہمونوالی روڈ کیڑیانوالہ کے قریب گدھا گاڑی الٹنے سے 8سالہ بچہ ابوبکر جاں بحق جبکہ 6 سالہ سفیان شدید زخمی ہوگیا۔