نوشہرہ:باڑ لگانے کا تنازع،فائرنگ سے4بھائیوں سمیت7قتل

نوشہرہ:باڑ  لگانے  کا  تنازع،فائرنگ  سے4بھائیوں  سمیت7قتل

میاں عیسیٰ میں چاروں بھائی گھر کے سامنے باڑ لگارہے تھے ، زرغون شاہ ،بیٹوں سے تلخ کلامی تصادم میں تبدیل فائرنگ کے تبادلے میں زاہق، واحد، صالح اور محمد علی ، زرغون شاہ بیٹے ظہور اور ماجد موقع پر ہی دم توڑ گئے

نوشہرہ (دنیا نیوز، نیوزایجنسیاں)نوشہرہ کے علاقے میاں عیسیٰ میں راستے پر باڑ لگانے کے تنازع نے خونریز تصادم کی شکل اختیار کر لی، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں فریقین کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے ، پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں چار بھائی زاہق، واحد، صالح اور محمد علی شامل ہیں جبکہ دوسرے فریق سے زرغون شاہ اور ان کے دو بیٹے ماجد اور ظہور جان کی بازی ہار گئے ،علاقہ مکینوں کے مطابق چاروں بھائی اپنے گھر کے سامنے باڑ لگا رہے تھے کہ اسی دوران زرغون شاہ اور ان کے بیٹوں ماجد اور ظہور کے ساتھ تلخ کلامی ہو گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے مسلح تصادم میں تبدیل ہوگئی، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ،بروقت مقدمہ درج نہ کرنے اور ملز موں کی گرفتاری نہ ہونے پر چار بھائیوں کی نعشیں جی ٹی روڈ جہانگیرہ چوک میں رکھ کر شدید احتجاج کیا گیا،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،پوسٹ مارٹم کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں