ہم نے ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع مس کر دیا:تمیم اقبال

ہم نے ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع مس کر دیا:تمیم اقبال

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی ایڈہاک کمیٹی کے سربراہ تمیم اقبال نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے معاملے پر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی سابقہ انتظامیہ نے درست حکمتِ عملی اختیار نہیں کی ۔۔

، جو کچھ بھی ہوا، ہم نے ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع مس کر دیا، مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا تھا۔سابق بنگلا دیشی کرکٹر و کرکٹ بورڈ کے صدر تمیم اقبال نے بھارتی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ جب ورلڈ کپ کا مسئلہ سامنے آیا تو میں نے سب سے پہلے کہا تھا کہ آئی سی سی نے نرمی دکھائی ہے اور حل نکالنے کی گنجائش موجود تھی، اس لیے مذاکرات کے ذریعے راستہ تلاش کرنا چاہیے تھا۔ بنگلا دیش نے بغیر ڈائیلاگ کے ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع گنوا دیا۔تمیم اقبال نے کہا کہ ممکن ہے موجودہ سکواڈ کے کئی کھلاڑیوں کو دوبارہ ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع نہ ملے اس لیے یہ صورتِ حال مجھے بالکل اچھی نہیں لگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں