چاندی 395، سونا 4100 روپے مہنگا ، ڈالرکی قدر مزید کم
تولہ سونا 4 لاکھ 92 ہزار 462 ،دس گرام4 لاکھ 22 ہزار 206 کا ہوگیا
کراچی (بزنس ڈیسک) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادھرانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 41 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 701 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4100 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 92 ہزار 462 روپے پر جاپہنچا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3515 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 22 ہزار 206 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 5300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 88 ہزار 362 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 395 روپے کے اضافے سے 8908 روپے ہوگئی۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمیسے 278.66 روپے پر بند ہوا۔