اسٹاک ایکسچینج :مندی،73فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں

اسٹاک ایکسچینج :مندی،73فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں

1590 پوائنٹس کی کمی سے انڈیکس 168916 پر بند ،84ارب روپے خسارہ کے ایس ای 30اورآل شیئرزانڈیکس میں بھی مندی ،کاروباری حجم 8فیصد کم رہا

کراچی(بزنس رپورٹر)مشرق وسطی کشیدگی برقرار رہنے کے باعث اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی برقرار رہی ،100انڈیکس کی 1لاکھ 70ہزار اور 1لاکھ 69ہزار پوائنٹس کی مزید دو سطحیں گرگئیں۔ مندی کے سبب 73.34فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 1کھرب 84ارب روپے ڈوب گئے۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا جس سے ایک موقع پر 1035پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 1لاکھ 71ہزار پوائنٹس کی سطح عبور ہوگئی لیکن خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافے اور ملک میں پٹرولیم لیوی میں مزید اضافے کی خبروں نے تیزی کے اثرات زائل کردیے اور شیئر مارکیٹ دوبارہ مندی کی جانب گامزن ہوئی ۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1590.09 پوائنٹس کی کمی سے 168916.22 پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 490.27 پوائنٹس کی کمی سے 50530.75پوائنٹس اورآل شیئرز انڈیکس 1004.32 پوائنٹس کی کمی سے 101593.67 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 8فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز 1ارب 01کروڑ 74لاکھ 24ہزار 426 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر485 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 106 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،346میں کمی اور 33 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں