لوگوں کو ایک سے دوسری جگہ پہنچا نے والا روبوٹ
بیجنگ(نیٹ نیوز)تصور کریں کہ آپ کو ایک سے دوسری جگہ جانا ہے ، گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے کا دل نہیں کر رہا تو کیا ۔۔
روبوٹ کی سواری کرنا پسند کریں گے ؟یقین کرنا مشکل ہوگا مگر ایک چینی کمپنی نے ایک سائنس فکشن خیال کو حقیقت بنا دیا ہے ۔یونی ٹری روبوٹیکس نامی کمپنی نے جی ڈی 01 نامی روبوٹ تیار کیا ہے جو درحقیقت آپ کو ایک سے دوسری جگہ پہنچانے کا کام کرسکتا ہے ۔ویسے تو یہ 2 ٹانگوں پر چلتا ہوا نظر آتا ہے مگر یہ چلنے کے ساتھ ساتھ 4 ٹانگوں کے موڈ پر بھی منتقل ہوسکتا ہے ۔یہ دیکھنے میں ہالی وڈ فلم سیریز ٹرانسفارمرز میں دکھائے جانے والے کسی آٹو بوٹ کی طرح نظر آتا ہے جسے لوگوں کو یہاں سے وہاں پہنچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔اس کا وزن 500 کلو گرام ہے جس میں ایک فرد یا پائلٹ سوار ہوسکتا ہے جبکہ اس کی قیمت 39 لاکھ یوآن رکھی گئی ہے ۔