دنیا کا وہ شہر جہاں سورج 84دن بعد غروب ہوگا

دنیا کا وہ شہر جہاں سورج 84دن بعد غروب ہوگا

الاسکا (نیٹ نیوز)امریکا کے انتہائی شمال میں واقع شہر کے رہنے والے افراد اب مہینوں تک رات کی تاریکی کو دیکھ نہیں سکیں گے ۔۔۔

 امریکی ریاست الاسکا کے ایک شہر Utqiagvik جسے اب بیرو کہا جاتا ہے ، میں 10 مئی کو آخری بار سورج غروب ہوا۔10 مئی کو وہاں کے وقت کے مطابق رات ایک بج کر 48 منٹ پر سورج غروب ہوا اور محض 69 منٹ بعد یعنی 2 بج کر 57 منٹ پر پھر طلوع ہوگیا۔اب وہاں سورج 2 اگست یا 84 دنوں تک دوبارہ غروب نہیں ہوگا۔ آرکٹک سرکل میں واقع اس شہر کو ہر سال اس طرح کا تجربہ ہوتا ہے ، جس دوران 10 مئی سے 2 اگست کے درمیان سورج غروب نہیں ہوتا۔اس طرح کے تجربے کے لیے مڈ نائٹ سن کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس قصبے کو موسم سرما میں قطبی رات کا تجربہ بھی ہوتا ہے ۔یعنی وہاں 2 ماہ سے زائد عرصے تک سورج طلوع نہیں ہوتا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں