سالانہ طبی معائنہ 26مئی کو شیڈول

 سالانہ طبی معائنہ 26مئی کو شیڈول

واشنگٹن(اے ایف پی) وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا سالانہ طبی معائنہ 26 مئی کو والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں ہوگا۔

 بیان کے مطابق یہ معائنہ معمول کی حفاظتی صحت کی دیکھ بھال کا حصہ ہے جس میں جنرل ہیلتھ اور ڈینٹل چیک اپ شامل ہوں گے ۔واضح رہے ٹرمپ اگلے ماہ 80 برس کے ہو جائیں گے ، اس سے قبل بھی متعدد بار طبی معائنے کروا چکے ہیں اور اپنی جسمانی و ذہنی صحت کو بہترین قرار دیتے رہے ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں