سانگلہ ہل :نالے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

سانگلہ ہل :نالے سے  نامعلوم شخص کی لاش برآمد

ننکانہ صاحب ( خبر نگار )سانگلہ ہل میں سیوریج نالے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

گورنمنٹ کالج فار بوائز سانگلہ ہل کے قریب سیوریج نالے سے 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہونے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچااور نالے سے لاش  نکال کر ضروری کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 45 سال ہے ،تاحال اس کی شناخت نہ ہو سکی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں