امریکا، نائیجیریاکی مشترکہ کارروائی داعش کا اہم کمانڈر ابو بلال ہلاک

 امریکا، نائیجیریاکی مشترکہ کارروائی  داعش کا اہم کمانڈر ابو بلال ہلاک

لاگوس(اے ایف پی)امریکا اور نائیجیریا کی مشترکہ فوجی کارروائی میں داعش کا اہم رہنما ابو بلال المنوکی ہلاک ہو گیا۔

 ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ المنوکی دنیا کا سب سے متحرک دہشتگرد تھا۔ نائیجیرین اور امریکی افواج کے مطابق ہلاک دہشتگرد داعش کی عالمی قیادت میں دوسرے نمبر پر تھا،ابو بلال المنوکی حملوں، اغوا، ڈرونز اور دھماکا خیز مواد کی تیاری میں ملوث تھا۔ کارروائی شمال مشرقی بورنو ریاست کے علاقے لیک چاڈ بیسن میں کی گئی۔ نائیجیرین صدر بولا تینوبو نے کہا کہ آپریشن نے داعش کو بڑا دھچکا پہنچایا، کئی اہم ساتھی بھی مارے گئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں