جمال خاشقجی قتل کیس، فرانسیسی عدالت نے تحقیقات کا حکم دیدیا

جمال خاشقجی قتل کیس، فرانسیسی عدالت نے تحقیقات کا حکم دیدیا

پیرس(اے ایف پی)فرانس کی عدالت نے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کیس کی تحقیقات شروع کرنیکا حکم دے دیا۔

 فرانسیسی حکام کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیموں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے خلاف شکایت دائر کی تھی، جس پر اب انسدادِ دہشتگردی پراسیکیوٹر کے تحت تحقیقات ہوں گی۔ جمال خاشقجی کو2018 میں استنبول میں سعودی قونصل خانے کے اندر قتل کیا گیا تھا۔ امریکی انٹیلی جنس اداروں کے مطابق جمال کے قتل کی منظوری اعلیٰ سعودی قیادت نے دی۔ انسانی حقوق اور صحافتی آزادی کی تنظیموں نے عدالتی فیصلے کو انصاف کے حصول کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں