یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کی 326 روزہ مشن کے بعد امریکا واپسی
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی بحریہ کا دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ 326 دن کی طویل ترین تعیناتی مکمل کرکے امریکا واپس پہنچ گیا۔
یہ تعیناتی ویتنام جنگ کے بعد کسی بھی امریکی کیریئر اسٹرائیک گروپ کی سب سے طویل مدت قرار دی جا رہی ہے ۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق یہ جہاز مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران فوجی کارروائیوں میں بھی شریک رہا۔ اس سے قبل یہ جہاز کیریبین میں بھی مختلف آپریشنز کا حصہ رہا۔ حکام کے مطابق طویل مشن کے دوران جہاز میں آگ لگنے اور تکنیکی خرابیوں کے واقعات بھی پیش آئے ۔