ایبولا وائرس:بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ ،پھیلاؤ کا خدشہ

ایبولا وائرس:بین الاقوامی  ایمرجنسی نافذ ،پھیلاؤ کا خدشہ

جنیوا(اے ایف پی)عالمی ادارہ صحت نے جمہوریہ کانگو اور یوگنڈا میں پھیلنے والی ایبولا وبا کو بین الاقوامی سطح پر صحت عامہ کی ایمرجنسی قرار دیدیا ہے ۔

ادارے کے مطابق یہ وائرس بنڈی بوگیو قسم کا ہے ، جسکی شرح اموات 50فیصد تک پہنچ سکتی ہے اور اس کی کوئی ویکسین یا مخصوص علاج موجود نہیں۔ کانگو کے صوبہ اِتوری میں اب تک 80مشتبہ اموات اور 246کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ وبا سرحدی ممالک تک پھیل سکتی ہے اور صورتحال زیادہ سنگین ہو سکتی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں