امریکی کانگریس کے سابق رکن بارنی فرینک 86 سال کی عمر میں چل بسے
واشنگٹن (اے ایف پی)سابق امریکی کانگریس کے رکن بارنی فرینک 86 سال کی عمر میں چل بسے ۔ 1981 سے 2013 تک ایوانِ نمائندگان میں خدمات انجام دینے۔۔
والے فرینک تیز مزاج اور برجستہ جملوں کے لیے مشہور تھے ۔ وہ 2008 کے مالیاتی بحران کے بعد ڈوڈ فرینک ایکٹ کے ذریعے بینکنگ اصلاحات میں اہم کردار ادا کر چکے تھے ۔ بارنی فرینک امریکی سیاست میں کھل کر سامنے آنے والے پہلے ہم جنس پرست رکن بھی تھے ۔