ڈاکوؤں نے گھر گھس کر 1کروڑ 60لاکھ کا سونا ونقدی لوٹ لی

 ڈاکوؤں نے گھر گھس کر 1کروڑ 60لاکھ کا سونا ونقدی لوٹ لی

گلبرگ میں نوجوان سے 4لاکھ 25 ہزار ،رائے ونڈ میں 4لاکھ 15ہزار چھین لئے باغبانپورہ اور سول لائنز سے گاڑیاں نواب ٹائون ، بادامی باغ سے موٹرسائیکلیں چوری

لاہور، کاہنہ (کرائم رپورٹر،نامہ نگار )شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔ آڈٹ اکاؤنٹ سوسائٹی میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ڈاکو 40 تولے طلائی زیورات اور 2 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔دو ڈاکو ندیم اشرف کے گھر  سے اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 1کروڑ 60لاکھ روپے کا سونا و نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہوئے ۔ڈاکوئوں نے پہلے ندیم اشرف جو نیچے رہائش پذیر تھا، کے اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کردیا اور لوٹ مار کرتے رہے ۔ اس کے بعد ڈاکو اوپر والی منزل جہاں پر عدیم کا بھائی رہائش پذیر تھا ۔ وہاں پر فیملی کو یرغمال بنا لیا اور چالیس تولے سونا دو لاکھ روپے کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ گلبرگ میں انتظار سے 4لاکھ 25 ہزار روپے اور موبا ئل فون،رائے ونڈ میں شہباز سے 4لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون,لوہاری گیٹ میں اسد سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون،ہنجروال میں سلمان سے 3لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،گڑھی شاہو میں سلطان سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔

باغبانپورہ اور سول لائنز سے گاڑیاں جبکہ نواب ٹائون ، بادامی باغ اور کوٹ لکھپت سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔دوسری جانب بلیاں والا کھو کے قریب 2 ڈاکوؤں نے شہری عرفان سے 23 ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہوگئے ۔اسی طرح سرائچ گاؤں کے قریب 3 مسلح ڈاکوؤں نے شہریوں کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی، موٹر سائیکل اور موبائل فون سے محروم کر دیا جبکہ کاہنہ کاچھا بکرا منڈی کے علاقے سے نامعلوم چور ایک شہری کی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں