ریا چکرورتی کا سوشل میڈیا سے دوری کا اعلان
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ اور وی جے ریا چکرورتی نے اعلان کیا ہے کہ وہ کچھ عرصے کے لیے سوشل میڈیا سے دور رہیں گی۔انسٹاگرام پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلسل آن لائن موجودگی اور شور شرابے نے انہیں ذہنی طور پر تھکا دیا ہے۔
اس لیے وہ اپنی اصل ذات سے دوبارہ جڑنے کے لیے وقفہ لے رہی ہیں۔اپنے پیغام میں ریا نے لکھا کہ ‘مجھے خاموشی اور لمحے کو جینے کی کمی محسوس ہو رہی ہے ، اس لیے میں کچھ وقت کے لیے پیچھے ہٹ رہی ہوں تاکہ سکون سے سانس لے سکوں اور حقیقی زندگی کو ترجیح دے سکوں۔