بھارت :شدید گرمی کی لہر، درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ سے متجاوز
نئی دہلی (اے ایف پی)بھارتی محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں شدید اور غیر معمولی گرمی کی لہر سے خبردار کر دیا ۔۔۔
شمالی اور وسطی بھارت کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر گیا ۔ ماہرین کے مطابق ایل نینو موسمی نظام سے گرمی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے ۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہیٹ ویوز کی شدت اور دورانیہ مسلسل بڑھ رہا ہے ، جس سے صحت کے سنگین مسائل جنم لے سکتے ہیں۔