اٹلی، فرانس، برطانیہ،جرمنی کا اسرائیل سے مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں کی توسیع روکنے کا مطالبہ

 اٹلی، فرانس، برطانیہ،جرمنی کا اسرائیل  سے مقبوضہ مغربی کنارے میں  بستیوں کی توسیع روکنے کا مطالبہ

روم(اے ایف پی)اٹلی، فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے اسرائیل سے مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنی بستیوں کی توسیع فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ۔۔۔

 اسرائیلی حکومت علاقائی استحکام کو نقصان پہنچا رہی ہے اور دو ریاستی حل کے امکانات کمزور ہو رہے ہیں۔مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت  آبادکاروں کے تشدد پر جوابدہی کو یقینی بنائے اور اسرائیلی فورسز کے خلاف الزامات کی تحقیقات کرے ۔ چاروں ممالک نے فلسطینی اتھارٹی اور فلسطینی معیشت پر اسرائیلی مالی پابندیاں ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں