مراکش کے شہر میں عمارت گرگئی 15افراد جاں بحق ،6زخمی
رباط(اے ایف پی)مراکش کے شہر فیس میں عمارت گرنے کے واقعے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔۔
۔پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر سے منسلک ایک ذریعے نے بتایا کہ زخمیوں میں سے ایک شخص بعد میں دم توڑ گیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ عمارت گرنے کی وجوہات کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔