امریکا کا پولینڈ میں مزید 5ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان

امریکا کا پولینڈ میں مزید  5ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ پولینڈ میں مزید 5000 فوجی بھیجے گا حالانکہ ایک ہفتہ پہلے پینٹاگون نے وہاں 4000 فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ منسوخ کر دیا تھا۔۔۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ فیصلہ پولینڈ کے صدر کارول ناوروکی کے ساتھ امریکہ کے تعلقات کی بنیاد پر کیا گیا ہے جن کی انہوں نے گزشتہ برس انتخابات میں حمایت کی تھی۔امریکی صدر نے یہ واضح نہیں کیا کہ اضافی فوجی پہلے والے منصوبے کا حصہ ہیں یا کوئی نیا آپریشن ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں