ممبئی:2مساجد شہید، سینکڑوں گھرمسمار،مسلمانوں کا احتجاج

ممبئی:2مساجد شہید، سینکڑوں گھرمسمار،مسلمانوں کا احتجاج

ممبئی (اے پی پی)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں انتظامیہ نے انسدادِ تجاوزات مہم کی آڑ میں دو تاریخی مساجد شہید اور مسلمانوں کے سینکڑو ں کچے مکانات مسمار کر د ئیے ،کشمیر میڈیاسروس کے مطابق اس کارروائی میں70تا 80برس پرانی دو مساجد کے علاوہ سینکڑوں کچی بستیاں گرا دی گئیں۔۔۔

 کارروائی کے خلاف مقامی رہائشیوں اور مسلم کمیونٹی کے افراد نے شدید احتجاج کیا، پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں،پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور آنسوگیس کی شیلنگ سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ۔ پولیس نے 50سے زائد مسلمان گرفتار کر لئے ، مزید کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی جا رہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں