ایرانی صدر کا3ماہ بعد بین الاقوامی انٹرنیٹ سروس بحال کرنیکا حکم

ایرانی صدر کا3ماہ بعد بین الاقوامی انٹرنیٹ سروس بحال کرنیکا حکم

تہران (اے ایف پی)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملک میں بین الاقوامی انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔۔۔

 وزارت مواصلات کو انٹرنیٹ کو جنوری سے پہلے کی صورتحال پر بحال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ایران میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران انٹرنیٹ بند کیا گیا تھا جبکہ28فروری کو امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد دوبارہ عالمی انٹرنیٹ معطل کر دیا گیا تھا، اس دوران شہری صرف مقامی ویب سائٹس اور پلیٹ فارمز تک محدود رسائی رکھتے تھے ۔حکام کے مطابق بحالی کا عمل جلد مکمل ہونے کاامکان ہے ۔ شہریوں نے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں