بھارت:ہندو انتہاپسندوں نے 2مسلمانوں کو تشدد کر کے قتل کردیا
گوہاٹی (اے پی پی) بھارتی ریاست آسام میں ہندو انتہاپسندوں کے ایک ہجوم نے دو مسلمانوں کو پیٹ پیٹ کر قتل اور ایک کو شدید زخمی کر دیا۔۔
۔یہ واقعہ آسام اوراروناچل پردیش کی سرحد کے قریب دور افتادہ علاقے بھلوکپنگ میں پیش آیا ہے ۔پولیس کے مطابق مقتولین کے ساتھ آنے والا تیسرا شخص بھی شدید زخمی ہے اور اس وقت قریبی ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔ سونیت پور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس برون پورکیاستھ نے تصدیق کی کہ متاثرین کا تعلق ضلع موری گائو ں سے ہے اور وہ مسلمان ہیں۔