ایران :احتجاجی مظاہروں کے دوران حملوں میں ملوث شخص کو پھانسی

ایران :احتجاجی مظاہروں کے دوران  حملوں میں ملوث شخص کو پھانسی

اصفہان (اے ایف پی)ایران نے احتجاجی مظاہروں کے دوران حملوں میں ملوث شخص کو پھانسی دیدی۔۔

 ،عدالتی حکام کے مطابق عباس اکبری پر ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران مسلح حملوں کا الزام تھا۔ عدلیہ کے مطابق اکبری کو مرکزی صوبے اصفہان میں سکیورٹی  فورسز پر فائرنگ، سرکاری عمارتوں پر حملے اور امن عامہ کو نقصان پہنچانے جیسے الزامات کا سامنا تھا۔ رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے ان کی سزا کی توثیق کی جس کے بعد پیر کی صبح انہیں پھانسی دے دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں