یورپ میں شدید گرمی کی لہر، برطانیہ فرانس میں ریکارڈ ٹوٹ گئے
لندن(اے ایف پی)یورپ شدید گرمی کی نئی لہر کی لپیٹ میں آگیا، برطانیہ اور فرانس میں مئی کے دوران درجہ حرارت نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ۔ ۔۔
برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق لندن کے علاقے ہیتھرو میں درجہ حرارت34ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جو مئی کا نیا ریکارڈ ہے ۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 1922 اور 1944 میں قائم ہوا تھا۔ سپین میں ہفتے کے آخر تک درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ اٹلی کے بعض کھلے مقامات پر کام کرنے پر پابندیاں لگادی گئی ہیں۔