غزہ کی فوٹو اور ویڈیو کوریج کرنے والے صحافیوں کو ’’گولڈن پین آف فریڈم‘‘دینے کا اعلان
پیرس (اے ایف پی)غزہ میں جنگ کی کوریج کے دوران اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے فوٹو اور ویڈیو صحافیوں کو پیر کے روز عالمی سطح پر پریس فریڈم ایوارڈ سے نوازا جائے گا، جس کا اعلان ناشرین کی ایک تنظیم نے کیا ہے ۔
ورلڈ ایسوسی ایشن آف نیوز پبلشرز کے مطابق 2026 کا ’’گولڈن پین آف فریڈم‘‘ان عالمی خبر رساں اداروں کے نمائندوں کو دیا جائے گا جو اب بھی غزہ میں کام کر رہے ہیں ۔ ججنگ کمیٹی کے مطابق یہ صحافی نہ صرف اس تنازع کے عینی شاہد ہیں بلکہ خود بھی اس کے متاثرین میں شامل ہیں۔رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے مطابق اب تک 220 سے زائد صحافی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے کم از کم 70 اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے دوران مارے گئے ۔