بھارتی ریاست گجرات کے پارک میں ’’مرض ‘‘کاحملہ ،نایاب نسل والے شیر کے 8بچے ہلاک

بھارتی ریاست گجرات کے پارک  میں ’’مرض ‘‘کاحملہ ،نایاب نسل  والے شیر کے 8بچے ہلاک

احمد آباد (اے ایف پی)بھارت کی ریاست گجرات میں گیر نیشنل پارک میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایشیائی شیروں کے آٹھ بچوں کی ہلاکت نے نایاب نسل کی صحت سے متعلق تشویش پیدا کر دی ۔

حکام کے مطابق یہ پارک دنیا میں ایشیائی شیروں کا واحد قدرتی مسکن ہے ، جہاں حالیہ برسوں میں ان کی تعداد 627 سے بڑھ کر 891 تک پہنچ گئی ہے تاہم اب نئے خطرات سامنے آ رہے ہیں۔ریاستی وزیر جنگلات ارجن موڈھواڈیا نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاکتوں کی ممکنہ وجہ’’بیبیزیو سِس‘‘نامی مرض ہو سکتا ہے تاہم حتمی تصدیق لیبارٹری رپورٹ کے بعد ہوگی۔واضح رہے کہ 2018 میں گیر پارک میں بیماری کے پھیلاؤ سے 11 شیروں کی ہلاکت ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں