عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کا 1.8 ارب ڈالر کا متنازع فنڈ عارضی طور پر روک دیا
واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی وفاقی جج نے صدر ڈونلڈٹرمپ کی انتظامیہ کو 1.8 ارب ڈالر کے متنازع معاوضہ فنڈ پر عملدرآمد سے عارضی طور پر روک دیا ہے ، جسے ناقدین نے ٹرمپ کے سیاسی اتحادیوں کیلئے ’’خفیہ فنڈ‘‘قرار دیا ہے ۔
جج لیونی برنکیما نے حکم دیا کہ مزید سماعت تک فنڈ میں رقم کی منتقلی، دعوؤں پر غور اور ادائیگیاں بند رہیں گی۔یہ فنڈ ٹرمپ کے ٹیکس گوشواروں کے افشا سے متعلق مقدمے کے تصفیے کے تحت قائم کیا گیا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق اس کا مقصد سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والوں کو معاوضہ دینا ہے جبکہ مخالفین نے اسے غیر قانونی اور ٹرمپ کے وفاداروں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش قرار دیا ہے ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 12 جون کو مقرر کر دی۔