پاکستان نے بھارتی ایس 400 دفاعی نظام کو کامیابی سے نشانہ بنایا:صدر سربیا
بلغراد(این این آئی)سربیا کے صدر نے معرکہ حق کے دوران بھارتی ایس 400دفاعی نظام کی تباہی کے پاکستانی موقف کی تصدیق کردی۔ سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچیچ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی ایس 400 دفاعی نظام کے ریڈار کو کامیابی سے نشانہ بنایا ۔
انہوں نے کہا چینی سیٹلائٹس کے ذریعے یہ دیکھا جاسکتا تھا ایس 400 ریڈار نظام کو کہاں نشانہ بنایا گیا۔ الیگزینڈر ووچیچ نے کہا بھارتی تردید کے باوجود دستیاب رپورٹس ایس 400 ریڈار سسٹم کے متاثر ہونے کی نشاندہی کرتی ہیں۔