کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا 1100 سے زائد مشتبہ کیسز

کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا  پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا  1100 سے زائد مشتبہ کیسز

نیروبی(اے ایف پی) افریقی صحت حکام نے کہا ہے کہ کانگو اور یوگنڈا میں ایبولا وائرس کے مشتبہ کیسز کی تعداد 1100 سے تجاوز کر گئی ہے ۔

افریقی سنٹرز فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق اب تک 263 کیسز کی تصدیق اور 43 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں، سینکڑوں مزید کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔ ماہرین کے مطابق وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ،فوری عالمی تعاون ناگزیر ہو چکا ہے ۔عالمی ادارہ صحت نے بھی ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں