خلیج عرب سے یمن، لبنان اور عراق تک سب ایران کے علاقائی عزائم کی قیمت چُکا رہے ہیں:صدارتی مشیر یو اے ای
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے صدارتی مشیر انورقرقاش کاکہنا ہے کہ خلیج عرب سے یمن، لبنان اور عراق تک سب ایران کے علاقائی عزائم کی قیمت چُکا رہے ہیں۔
انورقرقاش نے کہا کہ خطے میں سلامتی، استحکام اور خوشحالی کی قیمت پر کوئی ریاست کردار ادا نہیں کر سکتی، اب معاملات کا جائزہ لینا ناگزیر ہے ، یہ خودمختاری کے احترام، اچھی ہمسائیگی اور داخلی معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پرہونا چاہیے ۔