فرانس ، ناروے میں رواں سال بہار کا موسم گرم ترین قرار

فرانس ، ناروے میں رواں  سال بہار کا موسم گرم ترین قرار

پیرس،اوسلو(اے ایف پی)فرانس میں رواں سال بہار کا موسم 1900 سے ریکارڈ رکھنے کے بعد اب تک کا گرم ترین قرار دیا گیا ہے ۔ فرانسیسی محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ سے مئی 2026 کے دوران اوسط درجہ حرارت13اعشاریہ8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،

جو ملکی تاریخ میں بہار کے موسم کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے ۔علاوہ ازیں ناروے میں رواں سال بہار کا موسم 1901 سے ریکارڈ رکھنے کے بعد اب تک کا گرم ترین قرار دیا گیا ہے ، مارچ سے مئی تک اوسط درجہ حرارت معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں